24 ستمبر، 2026، 10:30 AM

یورپی کونسل کے صدر کی پزشکیان سے ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

یورپی کونسل کے صدر کی پزشکیان سے ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئیں

آنتونیو کوستا نے ایرانی صدر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو واضح اور بنیادی نوعیت کی قرار دیتے ہوئے ایران سے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ساتھ تعاون بحال کرنے اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہازرانی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی کونسل کے صدر آنتونیو کوستا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ اپنی ملاقات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ایرانی صدر کے ساتھ واضح اور بنیادی نوعیت کی گفتگو ہوئی۔

یورپی کونسل کے مطابق یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی۔

کوستا نے ایران اور عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے درمیان طویل عرصے سے جاری رضاکارانہ تعاون کا ذکر کیے بغیر دعوی کیا کہ انہوں نے ایران سے آئی اے ای اے کے ساتھ اپنا تعاون دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی کونسل کے صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے تہران سے پڑوسی ممالک کے خلاف حملے روکنے اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہازرانی بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کے مطابق انہوں نے ایرانی صدر سے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی آزادی بحال کی جائے۔

کوستا کی جانب سے جاری تفصیلات میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں یا ان کے حوالے سے ایرانی مؤقف کا ذکر نہیں کیا گیا۔

News ID 1941623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha